“پاکستان، پاکستانی اور سیلاب”

اللہ تعالیٰ اور اسکا نائب انسان

کامیابی اور ناکامی

فرشتہ اور شیطان

انسان بمقابلہ شیطان

کبھی انسان بنا فرشہ

کبھی انسان بنا شیطان

غلامی، آزادی، پاکستان

کل اور آج

دن اور رات

تم اور میں

سچ اور جھوٹ

ایمانداری اور بے ایمانی

اپنے اور پرائے

کہیں اپنے ہوئے پرائے

کہیں پرائے بنے اپنے

امانتداری اور بے ایمانی

وفا اور جفا

احساس اور بے حسی

منافقت، منافقت، منافقت

راہبر اور رہزن

میں مسلمان، تو کافر

میرا عقیدہ سچا، تیرا جھوٹا

جمہوریت اور آمریت

جمہوریت بہترین انتقام

شہری اور وی آئی پی

جرنیل اور جوان

جج اور وکیل

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم

عمران خان اور شہباز شریف

آزمائش یا عذاب؟

سیلاب، سیلاب، سیلاب

پانی، دریا، موجیں

گھر، گاؤں، تباہی

گھر تباہ، کاروبار تباہ

بچے، پھول، لاشیں

کیچڑ میں لتھڑی اور بہت سی لاشیں

مصیبت، بے کسی، آس

امداد، فلاح، انسانیت

تو میرا، میں تیرا

کھانا، قافلے، مددگار

امداد، موقع پرستی، لالچ

نہ تو میرا، نہ میں تیرا

راشن، ڈاکو، لوٹ مار

اللہ کے بندے، خاموشی، اخلاص

سیلیبرٹی ، سوشل میڈیا، ڈھونگ

اس حال میں بھی سیاست

بغض، کینہ، عناد

میں سچا، تو جھوٹا

میں صحیح، تو غلط

دنیا، انسانیت، بیرونی امداد،ماضی، شک، شبہ

بہت ساری امداد، لالچ، رالیں، موقع پرستی

خودداری، انا، ٹھیس

دل، دماغ، جذبات، احساسات، کشمکس

ڈوب گیا میرا پاکستان، ڈوب گیا میرا دل

آنسو، آہیں، سسکیاں

دل، دماغ، کھچڑی، دہی

سب گھن چکر ہو گیا

سب مکس پتی ہو گیا

سچ اور جھوٹ سب مکس ہو گیا

سب پھنس گئے، سب پکڑے گئے

آؤ سجدے میں گر جائیں

کچھ قطرے سچی ندامت کے بہائیں

!اپنے رب کو پھر سے راضی کر لیں

#FloodsInPakistan #Pakistan #Feelings #Destruction #Humanity #Allah #CimateChange

Leave a comment